پی آئی ٹی بی کی’راستہ‘موبائل ایپ سے پونے 2 لاکھ شہریوں کا استفادہ
لاہور، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی سٹی ٹریفک پولیس لاہور کیلئے وضع کردہ ”راستہ“ موبائل ایپ عنقریب سیالکوٹ کے شہریوں کے لئے بھی دستیاب ہو گی اور وہ بھی شہر میں ٹریفک کے دباؤ اور دیگر متعلقہ معلومات موبائل میں حاصل کر سکیں گے۔فی الوقت موبائل ایپ کو لاہور اور ملتان کے ایک لاکھ تراسی ہزار سے زائد شہری ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں اور ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی سے وقت اور فیول کی بچت میں انہیں خاصا ریلیف حاصل ہوا ہے۔ ایپ میں ای لائسنس‘ ای ٹیسٹنگ‘ ایمرجنسی ون فائیو سمیت دیگر خدمات اور معلومات بھی موجود ہیں۔ شہری ایپ میں ٹریفک کے دباؤ بارے معلومات خودکار الرٹس کے ذریعے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اب تک ڈیڑھ لاکھ اینڈرائڈ اور تقریباً چونتیس ہزار آئی او ایس موبائل سسٹم صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔پی آئی ٹی بی کے ایک جائزہ اجلاس میں چیئرمین اظفر منظور نے راستہ ایپ کی کارکردگی کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس می
ں ایپ کا دائرہ کار پنجاب کے مزید شہروں تک پھیلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔