اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائیکورٹ کو آگاہ کیا۔انتظامیہ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ چاہیں تو نئی درخوات دائر کرکے ضلعی انتظامیہ کے اقدام چیلنج کر سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ روات میں جلسےکی اجازت کےاقدام کو چیلنج کریں گے، بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی جلسےکی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔