ا چمن (آئی این پی)پاک افغان بارڈر چودہ روز بند رہنے کے بعد کامیاب مذاکرات کے بعد کھول دیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر مسلسل چودہ روز کے بندش کے بعد کھول دیاگیا بارڈر کی بندش گزشتہ اٹھارہ اگست کو پاک افغان سرحدپر افغان سرزمین پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے خلاف پاکستانی فورسز نے پاک افغان سرحدکو احتجاجاََ ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بندکردیاتھا ۔جس سے ہرقسم کی تجارتی ،نیتو کنٹینرز ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پیدل آمدروفت مسلسل چودہ روز بند رہا جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پاک افغان فورسز کے درمیان اس عرصے میں چار فلیگ میٹنگ ہوئے جو دونوں ملکوں کے سرحدی فورسز کے درمیان ہوتے رہے آج افغان فورسز کے کرنل محمد علی اور پاکستان فورسز کے کرنل چنگیزئی کے درمیان پانچواں فلیگ میٹنگ ہوا میٹنگ میں دونوںفورسز نے پاک افغان سرحد پر اچھے تعلقات قائم کرنے اور دیگر ہرطرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور دونوں فورسز کے درمیان اس امر پر اتفاق ہوا کہ آئندہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماہونے کی صورت میں مل بیٹھ کر حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد پاک افغان سرحد کو کامیاب مذاکرات کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیاگیاجس کے تحت کل بروز جمعرات صبح سات بجے معمول کے مطابق دوبارہ ہرقسم کی آمدورفت کیلئے پاک افغان سرحد کو باب دوستی کے مقام پر کھول دیاجائے گاپاک افغان سرحد کے کھولنے کی خبر پورے چمن شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اورعوام نے خوشی کا اظہارکیا