اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) چودھری نثار کے ایک بار پھر مخالفین پر تاک تاک کر وار۔ عمران خان پر نام لئے بغیر تنقید کے خوب نشتر چلائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا آگے قوال پیچھے تالیاں بجانے والے بیٹھے ہیں۔ چودھری نثانے بلاول بھٹو زرداری کو غیر سنجیدہ بچہ قرار دیدیا۔ کہتے ہیں اس بچے کو سیاست کی الف، ب کا پتہ نہیں پیپلزپارٹی کا یہ معیار ہو گیا ہے۔ پتہ نہیں بلاول کو کون فیڈ کر رہا ہے۔ وزیرداخلہ نے نیوز لیکس معاملے پر صحافی سرل المیڈا کو تحقیقات کیلئے بیرون ملک سے بلانے کا عندیہ دے دیا۔ چودھری نثار کا کہنا تھا جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ان کے لیے وہ ڈکٹیٹر ہیں۔ پرویز خٹک سمیت جو بھی انتشار اور تشدد کے لیے آیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا عشرت العباد نے لمبی اننگز کھیل لی وزیراعظم نے کئی ہفتے پہلے متبادل گورنر کا فیصلہ کر لیا تھا۔