اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کردیا گیا۔ پاکستان اور کویت کے درمیان 2013 میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو دو طرفہ بنیادوں پر آمدورفت كے لیے ویزہ كے حصول كی شرط سے استثناء حاصل تھا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے كہا ہے كہ پاكستان كی طرف سے معاہدے كی مكمل پاسداری كے باوجود كو یت كی طرف سے معاہدے كی پاسداری نہیں كی جا رہی تھی جب کہ ایسے معاہدوں پردوطرفہ عمل درآمد ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے كہا كہ یہ نہیں ہو سكتا كہ پاكستان تومعاہدے كی مكمل پاسداری كرے اوردوسری طرف سے عملدرآمد میں ہچكچاہٹ ہو۔