خبرنامہ

چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے بھارت میں ہونے والی گلوبل کانفرنس میں شرکت سے معذرت

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے پاکستان اوربھارت کے مابین موجود ہ صورتحال کے پیش نظربھارت میں قومی سطح پر ثالثی کے ذریعے معاملات کے حل کوفروغ دینے کے حوالے سے گلوبل کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ تین روزہ گلوبل کانفرنس 21 سے 23 اکتوبرکومنعقد کی جائے گی جس میں شرکت کی دعوت پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالانے خود چیف جسٹس سے جولائی میں ملاقات کرکے دی تھی جبکہ وزارت خارجہ نے بھی اس امرکی سفارش کی تھی کہ چیف جسٹس اس کانفرنس میں شرکت کرسکتے ہیں تاہم چیف جسٹس نے دونوں ملکوں کے مابین پیداہونے والی صورتحال کے باعث کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیاہے۔