چین، پاکستان کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض موخر کرنے کی منظوری
چین نے پاکستان کیلئے قرضہ دو سال کیلئے موخر کیا ہے
چین کے ایگزم بینک نےباضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ۔
وفاقی حکومت نےقرضہ رول اوور کیلئےازسرنوشرائط و ضوابط کی منظوری دیدی ہے۔ قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا ۔
حکومتی ذرائع کے مطا بق پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا ۔
تمام31 قرض معاہدوں کی مدت میں21جولائی2023 سے30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔