لاہور: (ملت+اے پی پی) پارٹی ذمے داران نے ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری چار دسمبر کو لندن سے کراچی پہنچیں گے۔ کراچی میں دو روز قیام ہو گا اور پھر لاہور پہنچیں گے۔ جہاں طے دھواں دھار تحریک قصاص کو فیصلہ کن بنانے کی حکمت عملی تیار ہو گی۔ واضح رہے ڈاکٹر طاہر القادری 15 ستمبر کو لندن روانہ ہوئے تھے جہاں سے یورپی یونین کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ثبوت پہنچانے تھے۔ ذرائع کے مطابق قائد عوامی تحریک نے اپنے پارٹی ذمے داران کو آگاہ کر دیا ہے کہ اب تحریک قصاص اگلے مرحلے میں داخل ہو گی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے داران کو سزائیں ہر صورت دلائی جایئں گی۔