خبرنامہ

کراچی سرکلر ریلوے اقتصادی راہداری میں شامل

کراچی: (ملت نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس منتعد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کو اقتصادی راہداری میں شامل کیا جائے گا. کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام سے محکمہ تعلیم میں نئی بھرتیوں سے متعلق بریفنگ طلب کرلی ہے۔ کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ تعلیم، چیف سیکریٹری، اے سی ایس ڈیولپمنٹ، سیکریٹری ایجوکیشن سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیم کے شعبے میں بہت کام کرنا ہے۔ شرح خواندگی بڑھانی ہے۔ اس لئے اب باتیں ختم اور عمل چاہیے۔ گھوسٹ ٹیچرز کی باتیں ابھی بھی ہورہی ہیں، ان کے سخت ایکشن لیا جائے اور انہیں فارغ کیا جائے، جن اسکولوں میں اساتذہ زیادہ ہیں انہیں وہاں بھیجا جائے جہاں ان کی ضرورت ہے، اساتذہ کی تربیت کو بہتر کریں کیونکہ اگر اساتذہ بچوں کو پڑھا نہیں پائیں گے تو ایسے اساتذہ کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے آئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام سے محکمہ تعلیم میں نئی مجھے نئی بھرتیوں پر بریفنگ طلب کرلی۔ کراچی سرکلر ٹرین منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ وہ اس منصوبے کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے کے لیے وفاقی حکومت اور چین سے بات کریں گے۔