اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارت کی جانب سے کرتارپور بارڈر کھولنے کو دونوں ملکوں کی امن پسند لابی کی فتح قرار دیا ہے۔
مودی کابینہ نے پاکستانی سرحد تک کرتارپور منصوبے کی منظوری دے دی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کرتار پور بارڈر پر بھارتی کابینہ نے پاکستانی تجویز کی توثیق کی، توقع ہے کہ دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کرتار پوربارڈر کھولنا دونوں ملکوں کی امن پسند لابی کی فتح ہے۔