اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک بحریہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں بحری اور ساحلی سرحدوں پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔