ملت نیوز… وزیراعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے کشمیر میںفیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجا جائے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں.… پاکستان کشمیر میں بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لئے عالمی برادری کی مداخلت کی درخواست کرتا ہے. ہم کشمیریوںکےساتھ ہیں. کشمیریوں نے ستر برس سے اقوام متحدہ کے وعدوں کی تکمیل کا انتظار کیا ہے. بھارت کو بھی اپنے وعدوں کا پاس کرنا چاہیے جو اس نے کئی مرتبہ کیے. کشمیر کو فوج سے پاک ریاست بنایا جائے. اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اس مسئلے کا حل کیا جائے. وزیراعظم نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں. چھ ہزار سے زائد لوگ چھروںسے زخمی ہوئے.