خبرنامہ

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،او آئی سی نے تحقیقات کی حمایت کردی

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،او آئی سی نے تحقیقات کی حمایت کردی
اسلام آباد:

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے مطالبہ کی حمایت کر دی ہے۔

بدھ کو او آئی سی کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے یوم استحصال پر بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کے ایک سال قبل کئے گئے فوجی محاصرے کے دن او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبہ کی حمایت کرتا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالہ کے لئے فوری کارروائی کی جائے جو 5 اگست 2019ء سے مسلسل خراب تر ہورہی ہے۔

او آئی سی کا انسانی حقوق کا مستقل کمیشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبہ کی بھی تائید کرتا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتا کرنے، تشدد اور غیرقانونی قیدوبند کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں