خبرنامہ

کعبہ کو غسل دینے کی تقریب، بیت اللہ کا دروازہ کھول دیا گیا

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔