خبرنامہ

کل فیک نیوز سے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا، شیری رحمان

کل فیک نیوز سے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا، شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ کل فیک نیوز کے ذریعے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ترجمان فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیری رحمان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے کوئی نام پیپلز پارٹی کو نہ تو پیش کیا گیا اور نہ ہی ہم نے کسی نام پر اتفاق کیا ہے

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کےلیے غیرجانبداری لازمی ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے، میڈیا کچھ ٹھوس خبروں پر بھی توجہ دے دے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، نگراں وزیراعظم کا نام ضرور فائنل ہوگا فی الحال کچھ وقت ہے۔