خبرنامہ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے سیلاب متاثرین پاکستان کے لئے فوڈ پیکج کا تیسرا امدادی قافلہ روانہ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے سیلاب متاثرین پاکستان کے لئے فوڈ پیکج کا تیسرا امدادی قافلہ روانہ
اسلام آباد:
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSRelief) نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی امداد سے لدے (950 ٹن) ضروری اشیائے خوردونوش کے 100 ٹرک روانہ کر دیئے
10000 فوڈ پیکج پاکستان کے تمام صوبوں کے 17 اضلاع میں رہنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائیں گئے۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیکج کا مجموعی وزن 95 کلوگرام بنتا ہے جس میں (80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا) شامل ہیں جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور مقامی حکومت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس غذائی پیکج سے 70000 سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور سعودی عرب ہمیشہ سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے۔ جبکہ چیئرمین NDMA لیفٹینٹ جنرل اختر نواز نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، کنگ سلمان ریلیف سینٹر اور سعودی قیادت کا سیلاب متاثرین اورقدرتی آفات کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ ماه بھی Ksrelief نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مقیم سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں 5000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے گے ۔ جس سےتقریبا 35000 سے زائد افراد مستفیدہوئے۔