کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
پاکستان کی عسکری تاریخ کا پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے بہادر سپوت کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948 میں اپنے خون سے پاک سرزمین کی آبیاری کی اور ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
قیام پاکستان کے بعد کیپٹن محمد سرور شہید نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔
کیپٹن محمد سرور 1948 میں پنجاب رجمنٹ کے سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے جب انہیں کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔
کیپٹن محمد سرور نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر ایسا حملہ کیا کہ دشمن کو اپنی چوکی چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔
کیپٹن محمد سرور شہید نے مادر وطن کے دفاع کے کمال بہادری، جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینے پر گولی کھائی اور جام شہادت نوش کیا، بے مثال قربانی اور بہادری کی بدولت کیپٹن محمد سرور شہید کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔