کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) بلوچستان حکومت کی غفلت کے سبب گڈانی حادثہ پیش آیا ، ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ہی ایسے واقعات سے بچا جاسکتا ہے ۔ سمندری حادثات میں تیل کے بہائو کو روکنے کے لئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی اور پاکستان نیوی کی مشترکہ مشقوں سے متعلق اہم اجلاس کراچی میں ہوا ۔ اس موقع پر وائس ایڈمریل سید عارف اللہ حسینی کا کہنا تھا کہ بارہ کوڈہ مشقوں پر کام جاری ہے جس کے سبب سمندری حادثات سے نمٹنے میں آسانی ہوگی ۔ گڈانی حادثے سے متعلق ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کا کہنا تھا کہ شپ بریکنگ انڈسٹری میں احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد نہایت ضروری ہے ۔ گڈانی حادثے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔ بارہ کوڈہ مشقوں سے متعلق ایڈمرل جمیل اختر کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کی بدولت آبی جہازوں سے آئل رسنے کے واقعات سے نمٹنے میں آسانی ہوگی جس نہ صرف آبی آلودگی میں کمی ہوگی بلکہ سمندری حیاتات کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنایا جاسکے گا ۔