خبرنامہ

ہمارا مینڈیٹ ملک لوٹنے والوں کااحتساب کرنا ہے، فواد چودھری

ہمارا مینڈیٹ ملک لوٹنے والوں کااحتساب کرنا ہے، فواد چودھری
اسلام آباد: (ملت آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو ٹھگزآف پاکستان کا فلاپ شو قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ احسن اقبال بھول گئے کہ نون لیگ کو ملک پر کس نے مسلط کیا، نوازشریف ضیاءالحق سے پہلے کونسلر بھی نہیں تھے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے ریوینیو حماد اظہر اور سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز شریک تھے۔

لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ سب خود کو بچانے کیلئے چیخ رہے ہیں، قاف لیگ اگر اتنی بری تھی تو اس کے سابق رہنما مشاہد حسین سید کو ساتھ کیوں بٹھایا، یہ دونوں خاندان دنیا کا سب سے بڑا کرپشن کا کاروبار چلا رہے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ان کی کرپشن پکڑنے لگو تو جمہوریت خطرے میں آ جاتی ہے، انہوں نے لوٹ مار کا نام جمہوریت رکھا ہوا تھا، نواز شریف اور زرداری کا طریقہ واردات ایک ہی تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے اسپیشل یونٹ بدھ سے کارروائی شروع کر دے گا، ہمیں سلیکٹڈ کے طعنے دینے والے اپنا ماضی کیوں بھول جاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگ تحقیقات میں نیب کیساتھ تعاون نہیں کر رہے، ہمارا مینڈیٹ ملک لوٹنے والوں کااحتساب کرنا ہے، شہباز شریف کے معاملے میں ٹمپرنگ کی جا رہی تھیں، جاتی امرا 100 ایکٹر میں گھر بنا 700 ملازم ہیں ان کی تنخواہ کہاں سے آتی تھی۔

اس موقع پر وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم کبھی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہل میٹل،العزیزیہ،اومنی گروپ کالے دھن کوسفیدکرنے کاذریعہ ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف اورزرداری خاندان نےپاکستان کوکرپشن کامشترکہ کاروباربنایاہواتھا۔حماد اظہر نے کہا کہ بدعنوانوں پرہاتھ ڈالتےہیں توجمہوریت کو خطرے کا واویلا کیا جاتاہے