خبرنامہ

ہماری شوگر ملز میں‌ایک بھی بھارتی نہیں، ایم ڈی شریف گروپ آف کمپنیز

لاہور: (نیٹ نیوز) طاہر القادری نے بڑا الزام لگایا تو شریف گروپ آف کمپنیز کی طرف سے بھی بھرپور جواب سامنے آ گیا۔ ایم ڈی شریف گروپ آف کمپنیز نے الزام کو یکسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور واضح کیا شریف خاندان کی شوگر ملز میں ایک بھی بھارتی باشندہ کام نہیں کر رہا۔ ایم ڈی شریف گروپ آف کمپنیز نے کہا شریف خاندان کی شوگر ملز 1992ء میں قائم ہوئی اس وقت ملز میں گیارہ سو سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں ایک بھی غیرملکی نہیں۔ ایم ڈی شریف گروپ آف کمپنیز نے طاہر القادری کو عدالت لے جانے کا اعلان کیا اور کہا سربراہ عوامی تحریک کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا رہے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا طاہر القادری جھوٹ بولتے ہیں اور یہ ایک تسلیم شدہ بات ہے۔