خبرنامہ

ہم جمہو ریت کو ڈی ریل نہیں کر پشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ‘ شاہ محمودقر یشی

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ ہم جمہو ریت کو ڈی ریل نہیں کر پشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ‘نوازشر یف کو بچانے والے ملک میں کر پٹ نظام کے حامی ہیں ‘دھر نوں سے نہیں (ن) لیگ کی لوٹ مار اور کر پشن کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ تحر یک انصاف ہمیشہ سے صرف عوام کے سہارے سیاست کرتی ہے ہمیں کسی اور کی مدد اور سہارے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کر پشن کے خاتمے اور احتساب کی بات کر رہے ہیں یہ ملک کے خلاف سازش کیسے ہے ؟اصل میں (ن) لیگ والوں نے ہمیشہ جمہو ریت کی آڑ میں اپنی کر پشن کو بچانے کی کوشش کی ہے اور آج بھی جب (ن) لیگ والوں سے کر پشن کا حساب مانگا جائے وہ جمہو ریت کی آڑ کا سہار ا لیتے ہیں مگر ان کا اب پانامہ لیکس حساب دینا ہی پڑ یگا ۔