خبرنامہ

ہم نواز شریف پر نہیں اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عمران خان

ملت نیوز. ہم نواز شریف پر نہیں اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ کپتان نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کب تک ن لیگ کی بی ٹیم بنا رہے گا۔ قوم الیکشن کمیشن میں پڑی پٹیشنز پر فیصلوں کا انتظار کر رہی ہے۔ کپتان نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے ابھی سے 2018 کا الیکشن خریدنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ اپنے ہر ایم این اے کو ایک ایک ارب روپیہ دے گا۔ اس سے پہلے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہو گا کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ۔ دنیا بھر میں جن حکومتی شخصیات پر کرپشن کے الزمات لگے وہ مستعفی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے تحریک انصاف کی احتساب ریلی شاہدرہ سے ہوتی ہوئی شاہراہ قائداعظم فیصل چوک پر ختم ہو گی۔ ریلی کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں