یوم استحصال پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد:
وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوم استحصال پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اقوام عالم کے سامنے کشمیریوں کی خواہشات کی ترجمانی کی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ میں ہندتوا اور مودی کی نسل پرستانہ حکومت کو بے نقاب کیا گیا، آج آزاد جموں کشمیر اسمبلی سے خطاب کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا بھارت ظالمانہ اقدامات سے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے، کشمیریوں کا سفیر بن کر ان کی آواز بنوں گا، گزشتہ روز پرعزم طریقے سے پاکستان کا سیاسی نقشہ جاری کیا۔