کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے اعجاز چوہدری اور محمد صفدر کی ضمانت میں توثیق کردی جب کہ ملزم اطہر حسین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نامزد ملزم عبدالحمید بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جن کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر ڈاکٹر عاصم حسین کے اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کے شریک ملزمان پر وزارت پیٹرولیم کے ماتحت اداروں میں کرپشن، منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات ہیں۔
استغاثہ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب اور جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) میں 17 ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔