خبرنامہ انٹرنیشنل

آئرلینڈ میں 2000 سال پرانے مکھن کی دریافت

ڈبلن:(اے پی پی) آئرلینڈ میں مکھن کا 2000 سال پرانے ایک بہت بڑا ٹکڑا ملا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئرلینڈ کی کاؤنٹی میتھ کے علاقے ایمالگھ میں یہ مکھن اس وقت دریافت ہوا جب جیک کانوے نامی شخص ایک دلدل میں کام کر تے ہوئے گھاس کاٹ رہے تھا ۔وہ اسے مقامی میوزیم میں لے گیا جہاں اس مکھن کا جائزہ لیا گیا۔ کاون کاؤنٹی میوزیم نے جیک کو بتایا کہ یہ دس کلو وزنی مکھن کا ٹکڑا حقیقت میں دو ہزار سال سے زیادہ پرانا ہے۔میوزیم کی نگران سیوینا ڈونوہوئی نے نیوز بیٹ کو بتایا کہ ’اس کی خوشبو ایک پنیر جیسی ہے۔یہ سفید قدیم مکھن 12 فٹ زمین کی گہرائی سے ملا ہے۔سیوینا کا کہنا ہے کہ ’مکھن کے اس ٹکڑے کو مٹی میں اتنی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ شاید کسی مذہبی رسم کے تحت ماضی میں اسے زمین اور جانوروں کو محفوظ رکھنے کی خاطر خداؤں کو پیش کیا گیا ہو۔سیوینا نے مزید بتایا کہ ’ماضی میں مکھن کو پرتعیش چیز سمجھا جاتا تھا۔ لوگ مکھن کو کھانے یا فروخت کرنے کی نیت سے بنایا کرتے تھے تاکہ ٹیکس اور کرائے ادا کیے جا سکیں۔’اس کی خوشبو بالکل بھی اچھی نہیں، آپ اسے سونگھیں تو یہ ایک پنیر جیسا ہے۔ آپ اسے کھانا چاہیں تو کچھ حصہ کھا سکتے ہیں لیکن ہم اس کا مشورہ نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اب جب یہ زمین سے نکال لیا گیا ہے تو یہ ممکنہ طور پر خشک ہو جائے گا۔