خبرنامہ انٹرنیشنل

آئی ایم ایف کا عالمی تجارت اور ہمہ گیریت میں چینی وعدے کا خیر مقدم

واشنگٹن /بیجنگ (ملت + آئی این پی) آئی ایم ایف نے عالمی تجارت اور ہمہ گیریت میں چین کے وعدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال چین6.5 فی صد اقتصادی ترقی کا ہدف پورا کر سکے گا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے ترجمان گیری رائس نے کہا کہ اب چینی معیشت کی تیز ترقی کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کا خیال ہے کہ رواں سال چین چھ اعشاریہ پانچ فی صد اقتصادی ترقی کے ہدف کو پورا کر سکے گا ۔ اسی دن انہوں نے کہا کہ رواں سال چینی حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں معیشت کی مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے اور معیشت کو ماحول کے لیے مفید ہونے ، شراکت داری کے حامل راستے پر راہنمائی کرنے میں چین کی کوشش واضع طور پر ظاہر ہوئی ہے ۔کیپیٹل آوٹ فلو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب تک کیپیٹل آوٹ فلو سے زر مبادلہ کی شرح اور مجموعی معیشت پر اثر مرتب ہو ، اس وقت تک کیپیٹل آوٹ فلو کا فیصلہ کرنے والے کی فکر بن جائے گا ۔ اب چین میں ایسی صورت حال نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ تجارت کے بارے میں گیری رائس نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے عالمی تجارت اور ہمہ گیریت میں چین کے وعدے کا خیر مقدم کیا ہے