خبرنامہ انٹرنیشنل

آئی فون کا لاک کھولنے والے ہیکر کی شناخت ظاہر نہیں کریں گے:ایف بی آئی

واشنگٹن:(اے پی پی)امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہا ہے کہ وہ آئی فون کا لاک کھولنے والے ہیکر کی شناخت ظاہر نہیں کرے گی۔ ایف بی آئی نے قتل کے ایک ملزم کے آئی فون تک رسائی حاصل کرنے کیلئے عدالت کے ذریعے ایپل کمپنی سے مدد حاصل کرنے میں ناکامی پر ایک ہیکر کی خدمات حاصل کی تھیں۔ امریکا میں بعض اداروں کی جانب سے ایف بی آئی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ولنرایبلیٹیز اکوئیٹیر پراسس نامی قانون کے تحت آئی فون کا لاکھ کھولنے کی تفصیلات فراہم کرے۔ ایف بی آئی کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ ڈائریکٹر فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایمی حیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے ایک تیسرے فریق کی خدمات آئی فون کا لاک کھولنے کیلیے حاصل کی تھیں اور اس فریق سے اس حوالہ سے درکار ٹیکنالوجی نہیں خریدی تھی۔