خبرنامہ انٹرنیشنل

آسامی باغیوں کے حملے میں تین بھارتی فوجی ہلاک

گوہاٹی: (ملت+اے پی پی) بھارت کے شمال مشرق میں باغیوں کے حملے میں3 فوجی مارے گئے ہیں۔ یہ حملہ ریاست آسام سے 6 سو کلومیٹر کی دوری پر واقع قصبے پنگیری کے جنگلاتی علاقے سے گزرنے والی بھارتی فوج کی دو گاڑیوں پر کیا گیا۔ باغیوں نے حملہ گھات لگا کر کیا اور تین فوجیوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ تین دیگر کو شدید زخمی کر دیا۔ حملے کی اطلاع ملنے پر فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی باغی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملے میں یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ برائے آسام نامی باغی گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔