خبرنامہ انٹرنیشنل

آسٹریا میں فائرنگ سےایک ہی خاندان کے6 افراد قتل

ویانا: (ملت+اے پی پی) آسٹریا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت ایک خاندان کے6 افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریا کی پولیس نے کہا ہے کہ انہیں دارلحکومت ویانا کے مغرب میں 54 کلومیٹر کے فاصلے سینٹ پولٹن کے علاقے میں ایک گھر سے 6 لاشیں ملی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشبتہ خاتون نے اپنی ماں ،بھائی اور 3 بچوں کو مارنے کے بعد خود کو بھی گولی ماردی۔اس واقعے کے بارے میں اس وقت جب تینوں بچے سکول سے 3 دن سے غیر حاضر تھے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔