خبرنامہ انٹرنیشنل

آسٹریا: 3 ہزار باحجاب خواتین سڑکوں پر نکل آئیں، حکومت کے خلاف شدید احتجاج

ویانا (ملت + آئی این پی) آسٹریا میں مسلمان خواتین کے نقاب یا برقعہ پہننے پر پابندی کے بعد دارالحکومت ویانا میں ہزاروں باحجاب خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور حکومت کے اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹرین حکومت کی جانب سے نقاب پر عائد کی جانے والی پابندی کے خلاف دار الحکومت ویانا میں تین ہزار سے زائد با حجاب مسلمان خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نقاب طاقت کی علامت ہے اور اس پر پابندی لگانا احمقانہ اقدام ہے ۔ نقاب یا برقعہ پہننا کسی بھی خاتون کی ذاتی پسنداور انتخاب ہے ، یہ خواتین کو الگ شناخت دیتا ہے اس لیے حکومت یہ اقدام فوری طور پر واپس لے۔واضح رہے کہ آسٹریا کی مخلوط حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی ، پابندی کا اطلاق 18 ماہ میں مرحلہ وار کیا جائے گا۔ آسٹرین حکومت کے اس اقدام پر دنیا بھر میں شدید تنقید کی جارہی ہے جبکہ اندرون ملک بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔