خبرنامہ انٹرنیشنل

آسٹریلیا سے دبئی جانے والی پرواز میں مسافر دل کے دورہ کے باعث چل بسا

سڈنی:(اے پی پی) آسٹریلیا سے دبئی جانے والی پرواز میں ایک مسافر دل کے دورہ کے باعث انتقال کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی قنطاس ایئر لائن کا مسافر طیارہ میلبورن سے دبئی جا رہا تھا کہ دوران پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس پر پائلٹ نے طیارے کا رخ مسقط کی جانب موڑ لیا تاہم لینڈنگ سے قبل ہی مسافر دم توڑ گیا۔ قنطاس ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیبن کے عملہ نے مسافر کی جان بچانے کی پوری کوشش کی تاہم بدقسمتی سے وہ لینڈنگ سے قبل ہی چل بسا۔ بیان میں مرنے والے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔