خبرنامہ انٹرنیشنل

آسٹریلیا: طوفان اوربارشیں،3 افرادہلاک

سڈنی:(آئی این پی)آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے طوفان سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ، طوفان سے دریاؤ ں سے پانی باہر آ گیا اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مشرقی ساحلی علاقے نیو ساتھ ویلز، وکٹوریہ اور تسمانیہ میں بارش ہو رہی ہیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔سڈنی کے ساحلی علاقے پر لاکھوں ڈالر مالیت کے مکانوں کو زبردستی خالی کروایا گیا ہے۔ تیز ہواں اور طوفان کے باعث ان مکانوں کے گرنے کا خدشہ ہے۔طوفان کے باعث ساتھ ویلز کے علاقے میں 86 ہزار مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ایک شخص کی لاش ملی ہے جو دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا۔