خبرنامہ انٹرنیشنل

آسٹریلیا: مسجد کے باہر بم حملہ

سڈنی: (اے پی پی)آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے پرتھ میں مسجد کے باہر بم حملے مذمت کی ہے جبکہ مسلمان رہنماؤں نے اسے نفرت انگیز جرم قرار دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پرتھ میں یہ واقعہ اسلامک کالج اور مسجد کے باہر اس وقت پیش آیا جب منگل کی رات کو نمازی نماز ادا کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق اس ورادات میں آتش گیر مادہ استعمال کیا گیا جس سے مسجد کے باہر کھڑی گاڑی دھماکے سے تباہ ہو گئی اور مزید 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔جائے حادثہ قریب دیوار پر اسلام مخالف وال چاکنگ بھی پائی گئی ہے۔