خبرنامہ انٹرنیشنل

آسٹریلیا میں’’اقرا‘‘کےنام سےمسلمانوں کیلئےبستی کا اعلان

سڈنی(آئی این پی )آسڑیلیا میں ’’اقرا‘‘ کے نام سے مسلمانوں کیلئے نئی بستی کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں ’’اقرا‘‘ کے نام سے ملبرن کے جنوب مغرب میں ملٹن شہر میں ایک نئی بستی قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا جہاں مسلمان خاندانوں کو آباد کیا جائے گا۔یہ آسٹریلیا میں مسلمانوں کے لیے مختص اپنی نوعیت کا پہلا قصبہ ہوگا جس میں ابتدائی طورپر 75 کنبوں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مسجد بھی بنائی جائے گی۔آسٹریلیا میں مقی مسلمان شہریوں’’اقرا‘‘ پروجیکٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔