خبرنامہ انٹرنیشنل

آسٹریلیا میں تیز رفتار گاڑی نے 19 راہ گیروں کو کچل دیا

آسٹریلیا میں تیز رفتار گاڑی نے 19 راہ گیروں کو کچل دیا
میلبورن (ملت آن لائن) آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں ایک تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے میلبورن کی مصروف شاہراہ پر راہ گیروں سے گاڑی ٹکرانے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جائے حادثہ پر طبی عملے نے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ ایک بچے کو بھی اس حادثے میں چوٹ آئی ہے اور اس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ایک سفید گاڑی سڑک کنارے پیدل چلنے والے ہجوم سے جا ٹکرائی۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔ اس کار حادثے کے بعد ایک شخص کی پولیس کی گرفت میں تصویر منظر عام پر آئی ہے جس کو اس حملے کا ذمہ دار تصور کیا جارہا ہے۔ اس مبینہ حملہ آور کو پولیس اہلکاروں نے زبردستی زمین پر لٹا کر اپنی گرفت میں دبوچ رکھا ہے۔