خبرنامہ انٹرنیشنل

ائیر شو ، سعودی صحرا جہازوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا

ائیر شو ، سعودی صحرا جہازوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی ایوی ایشن فورم کی جانب سے ائیر شو میں سعودی صحرا جہازوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا۔ سعودی ایوی ایشن فورم کی جانب سے ائیر شو کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی، ائیر شو شروع ہوا تو یو اے ای اور سعودی پائلٹس نے تربیتی جہازوں کو فضا بلند کیا اور سعودی صحرا جہازوں کی گھن گرج سے گونج اٹھے اور ایسے شاندار اور خطرناک کرتب دیکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔مختلف رنگوں کو چھوڑتے ہوئے جہازوں نے صحرا کو قوس قزح کے رنگوں سے بھر دیا۔تمام ائیر بیس پر ہونے والے ائیر شو میں درجنوں چھوٹے بڑے جہاز اور ہیلی کاپٹرز نمائش کے لئے رکھے گئے تھے جن میں جنگی ہیلی کاپٹر اپاچی اور ڈرون طیارے حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ائیر شو کو دیکھنے کے لئے سعودی شہریوں کے علاوہ دیگر تارکین وطن کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی، جس نے ائیر شو کو خوب محظوظ کیا۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…دنیا کا وہ واحد ملک جو پورے امریکہ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جانیے

اسلام آباد (ملت آن لائن) شمالی کوریا اگر میزائل حملہ کرتا ہے تو امریکہ کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم میں ایسے حملے کو روکنے کی صرف 50فیصد صلاحیت ہے، سابق اعلیٰ امریکیفوجی عہدیدار کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کے سابق اعلیٰ عہدیدار کمانڈر مائیکل والٹز نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر فنکشنل نہیں اور اگر شمالی کوریا میزائل حملہ کرتا ہے تو امریکہ کے پاس بچنے کا کوئی راست نہیں، امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم میں ایسے حملے روکنے کی صرف 50فیصد صلاحیت ہے۔ شمالی کوریا کے میزائل حملے کا خطرہ ہر وقت موجود رہے گا۔ کمانڈر، والٹز کی جانب سے یہ دعویٰ شمالی کوریا کی جانب سے جزائر ہوائی پر میزائل حملے کی غلط وارننگ جاری ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر اندر کیا گیا ہے۔کرنل والٹز نے کہا کہ ہوائی میں بجنے والے الارم اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان کے رجیم کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ نہیں چاہتے لیکن ہمیں شمالی کوریاکو ہر حال میں روکنا ہوگا چاہے وہ سفارتی ذریعے سے ہو یا معاشی، ہمیں شمالی کوریا کی فوج کو میزائل کی لانچ پیڈ تک جانے سے پہلے ہی روکنا ہوگا۔