ابوظبی(اے پی پی)امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ابوظبی میں شیخ زید جامع مسجد کا دورہ کیا ہے۔ امریکی نائب صدر جو بائیڈن مشرق وسطی کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔ انہوں نے ابوظبی کے امیر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ شیخ زید جامع مسجد کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ جِل بائیڈن بھی ان کے ساتھ تھی۔ جوبائیڈن نے ابوظبی میں فوجی اڈے پر تعینات امریکی فوجی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر جوبائیڈن دبئی کے بعد فلسطین، اسرائیل اور اردن کا دورہ بھی کریں گے اورخطے کے رہنماؤں سے داعش کے خلاف جنگ اور شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔