خبرنامہ انٹرنیشنل

ابوظہبی، گرد آلود گاڑیوں پر جرمانہ عائد ہوگا

ابوظہبی، گرد آلود گاڑیوں

ابوظہبی، گرد آلود گاڑیوں پر جرمانہ عائد ہوگا

ابوظہبی :(ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ میں گندی گاڑی لانے والے افراد پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ دوسری بار ایسی غلطی کرنے والے افراد پر دگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا. والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس معاملے پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی. ابوظہبی کی بلدیہ کونسل نے گاڑی صاف نہ رکھنے والے افراد کے لیے 3 ہزار درہم کا جرمانہ مقرر کر دیا ہے تاہم پہلی بار غلطی کرنے والے افراد کو جرمانے میں 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان ابو ظہبی بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ گرد آلود گاڑی کو سڑک پر لانا جرم قرار دے دیا گیا ہے اور دوسری بار اس جرم کے مرتکب افراد پر دگنا جرمانہ کیا جائے گا جب کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر گاڑی ضبط بھی کی جا سکتی ہے اور گاڑی ضبطی کے اخراجات مالک ادا کرے گا. دوسری جانب ابوظبی کی بلدیہ کے افسران نے صنعتی علاقے میں 178 گاڑیوں کے مالکان کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کو تین دن کے اندر صاف ستھری حالت میں لایا جائے بہ صورت دیگر گاڑی اٹھوا لی جائے گی۔ گاڑی مالکان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شہر کے مفاد ہی میں نہیں بلکہ خود گاڑی کو ابتر حالت سے محفوظ رکھنے کے لیے کارگر بھی ہے تاہم قانون عجلت میں بنایا گیا ہے اور جرمانے کی حد بھی زیادہ ہے جب کہ ماضی میں مہلت کا دورانیہ تین دن کے بجائے چودہ دن ہوا کرتا تھا۔