خبرنامہ انٹرنیشنل

اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 48 گھنٹے کے دوران 30 بچے ہلاک

اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 48 گھنٹے کے دوران 30 بچے ہلاک

نئی دہلی: (ملت آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں سرکاری اسپتال نوزائیدہ بچوں کیلئے موت کا پیغامبر بن گیا، 48 گھنٹے میں 30 نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے۔ بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شری واستوو کا کہنا ہے کہ پندرہ بچے نرسری میں جبکہ پندرہ بچے آئی سی یو میں ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ بچوں کی ہلاکت دماغی امراض کے باعث جبکہ دیگر بچوں کی ہلاکت مختلف امراض کی وجہ سے ہوئی۔ دو ماہ پہلے گورکھ پور کے اسی اسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں سمیت ایک سو پانچ ہلاکتیں ہوئی تھیں، جس سے علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔

بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شری واستوو کا کہنا ہے کہ پندرہ بچے نرسری میں جبکہ پندرہ بچے آئی سی یو میں ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ بچوں کی ہلاکت دماغی امراض کے باعث جبکہ دیگر بچوں کی ہلاکت مختلف امراض کی وجہ سے ہوئی۔ دو ماہ پہلے گورکھ پور کے اسی اسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں سمیت ایک سو پانچ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔