خبرنامہ انٹرنیشنل

اخوان المسلمون نے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا سعودی وزیر

اخوان المسلمون نے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا سعودی وزیر
سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور، دعویوارشاد ڈاکٹر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل نے کہا ہے کہ اخوان المسلمون نے ناانصافی کو فروغ دیا

مکہ (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور، دعویوارشاد ڈاکٹر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل نے کہا ہے کہ اخوان المسلمون نے ناانصافی کو فروغ دیا اور اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا۔ اس جماعت کے بعض پڑوسی ممالک میں تخریب کاری اور تباہی کے ثبوت موجود ہیں ۔ سعودی وزیر نے منیٰ میں حج انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے کہااخوان المسلمون نے بغاوت کے بیج بونے کے لیے سعودی عرب میں د ر اندازی کی کوشش کی تھی لیکن اﷲ نے ہمیں اس سے محفوظ رکھا اور شہریوں کو بھی اس کا احساس ہوگیا تھا اور وہ جان گئے تھے کہ برائی کے حامی لوگوں کو گمراہ ہی کر سکتے ہیں۔