خبرنامہ انٹرنیشنل

اداکارامیتابھ بچن نے آف شورکمپنیوں سے تعلق مسترد کردیا

ممبئی:(اے پی پی)معروف اداکار امیتابھ بچن نے آف شور کمپنیوں سے اپنا تعلق مسترد کردیا اور کہا کہ ان کا نام غلط استعمال کیا گیا۔ ایشوریا کا نام بھی پیپرز میں شامل ہے۔ ادھر بھارتی حکومت نے پانامہ پیپرز کے انکشافات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ پانامہ پیپرز میں پانچ سو بھارتی تاجروں اور اداروں کے نام ابھی تک سامنے آئے ہیں ان میں امیتابھ بچن اور ایشوریا کا نام بھی شامل تھا۔ امیتابھ نے دو دن سے جاری اپنی خاموشی آج توڑ دی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں، ان میں کسی سے ان کا نہ تو کوئی تعلق ہے، اور نہ ہی وہ کسی کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔ پانامہ پیپرز سامنے آنے کے بعد مودی حکومت حرکت میں آگئی۔ بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر بننے والی تحقیقاتی ٹیم غیرقانونی اکاونٹس رکھنے والے افراد پر مسلسل نظر رکھے گی۔ امیتابھ بچن کی جانب سے تو تردید سامنے آگئی لیکن ابھی تک معروف اداکارہ اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔