پیرس ۔ (ملت+اے پی پی) فرانسیسی وزیر خارجہ ڑاں ایو لیدریاں نے کہا ہے کہ شامی علاقے ادلب میں روسی، شامی اور ایرانی افواج کی بلا امتیاز بمباری جنگی جرائم میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ڑاں ایو لیدریاں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ایک بار شہری آبادی اور ہسپتالوں کی تخصیص کیے بغیر بمباری شروع کر دی جائے تو جنگی جرائم کے ہونے کا دائرہ کار وسیع ہو جاتا ہے۔ خیال رہے کہ شامی فورسز اپنے اتحادیوں روس اور ایران کے ساتھ ادلب میں ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں۔