خبرنامہ انٹرنیشنل

ارجنٹائن کی آبدوز کی گمشدگی کے مقام پر سمندر میں دھماکے کی تصدیق

ارجنٹائن کی آبدوز کی گمشدگی کے مقام پر سمندر میں دھماکے کی تصدیق
بیونس آئرس؛(ملت آن لائن) ارجنٹائن کی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ سمندر میں اسی جگہ پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی تھی جہاں اس کی ایک آبدوز لاپتہ ہو گئی تھی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس آبدوز میں اس کے عملے کے 44 ارکان سوار تھے۔ اس دھماکے کی تصدیق کے بعد یہ امیدیں مزید کم ہو گئی ہیں کہ اس گمشدہ آبدوز کا پتہ چلا لیا جائے گا۔ بیونس آئرس میں بحریہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طے شدہ وقت پر مار دَیل پلاٹا کے بحری اڈے پر نہ لوٹنے کی وجہ سے اس آبدوز کو سترہ نومبر کو لاپتہ قرار دے دیا گیا تھا۔ دھماکے کی آواز دو دن بعد اسی سمندری علاقے سے سنی گئی تھی، جہاں یہ آبدوز آخری مرتبہ مصدقہ طور پر موجود تھی۔