خبرنامہ انٹرنیشنل

ارجنٹینا کی لاپتہ آبدوز میں سوار 44 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع

ارجنٹینا کی لاپتہ آبدوز میں سوار 44 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع
بیونس آئرس:(ملت آن لائن) ارجنٹائن میں فوجی آبدوز لاپتا ہوگئی جس میں عملے کے 44 ارکان سوار تھے۔آخری بار سگنل دو روز قبل جنوبی ارجنٹائن سے موصول ہوئے اس کے بعد سے ارجنٹائن نیوی کا آبدوز سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا تھا ۔ تاہم اب نیوی حکام کا کہنا ہے بحااقیانوس میں دھماکہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آبدوز بھی اس دھماکے کی زد میں آنے کی وجہ سے 44 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اطلاع کے وقت لاپتہ اہلکاروں کےاہل خانہ کئی دن سے وہی پر موجود تھے۔ ہلاکت کی اطلاع ملنے پر نیوی ہیڈ کوارٹر میں جذباتی مناظرتھے۔ دوسری جانب نیوی حکام سرکاری سطح پر آبدوز کے تباہ ہونےکی تصدیق سے گریز کررہے ہیں ۔