خبرنامہ انٹرنیشنل

ارجنٹینا کے سابق آرمی چیف پر کرپشن کے الزامات عائد

بیونس آئرس:(ملت+آئی این پی)ارجنٹینا کے سابق آرمی چیف پر کرپشن کے الزامات عائد کردیے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے سابق آرمی چیف پر کرپشن کے الزامات عائد کردیے گئے ہیں۔پراسکیوٹرز کے مطابق سابق آرمی چیف سیزر میلانی جون 2010 میں خریدے گئے نئے گھر کے لیے آمدنی کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے ہیں ، وہ اس سلسلے میں تسلی بخش کاغذات بھی پیش نہ کرسکے۔سرکاری وکیل کے مطابق سیزر میلانی کا طرز زندگی ان کی آمدن سے نہیں ملتا ۔ سیزر میلانی 2013 سے 2015 تک ارجنٹینا کے آرمی چیف رہے ۔