خبرنامہ انٹرنیشنل

اردن: مہاجرین کمیپ کےقریب حملہ5 انٹیلی جنس اہلکارہلاک

عمان:(اے پی پی) اردن میں قائم فلسطینی مہاجرین کمیپ کے قریب اردنی سیکیورٹی آفس پر حملے میں5 اردنی انٹیلی جنس اہلکار ہلاک ہو گئے مرنے والوں میں تین افسران تھے ،مقامی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دارالحکومت عمان کے مضافات میں قائم بڑے مہاجر کیمپ بقاء کے سامنے اردنی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ آفس پر منگل کی صبح سات بجے حملہ کیا گیا ۔اردنی حکومت کے ترجمان محمد المومانی نے کہا ہے کہ حملہ انفرادی تھا جس میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق گرفتار ہونے والا 22 سالہ فلسطینی نوجوان ہے جو نماز فجر کے بعد سے بقاء کی مسجد کے گرد مشکوک حالت میں موجود تھا۔نوجوان گرفتاری کے دوران اپنی ہی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔