خبرنامہ انٹرنیشنل

اردن: کرک میں مسلح افراد کی فائرنگ، 10 افراد ہلاک

کرک: (ملت+اے پی پی) اردن کے شہر کرک کے نواحی علاقے میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے بعد مسلح افراد گاڑی میں سوار ہو کر شہری علاقے میں داخل ہو گئے۔ مسلح ملزمان نے پہلے دو پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور اس کے بعد ایک قدیم قلعے میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ اردن کی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے قلعے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مسلح افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ اب تک مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک کینیڈین سیاح اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق قلعے میں مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔