اردوان نے ترکی میں اوبر سروس پر پابندی لگا دی
ترک صدر طیب اردوان نے ترکی میں اوبر کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ۔ استنبول کے ٹیکسی ڈرائیوروں نے گزشتہ کئی ماہ سے اوبر پر پابندی کی مہم چلارکھی تھی۔
استنبول(اے ایف پی)وزیراعظم بن علی یلدرم نے گزشتہ ماہ جرمانے میں اضافے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی تھی ۔جوکہ اپنی گاڑیاں غیر قانونی طور پر بطور ٹیکسی استعمال کر رہی ہیں۔ ادھر اوبر نے ترکی میں کام جاری کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی حدود میں رہ کر کام کر رہی ہے