خبرنامہ انٹرنیشنل

اسامہ کا بیٹا دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) اوباما انتظامیہ نے امریکا پر11 ستمبرکے حملوں کے ماسٹرمائنڈاسامہ بن لادن کے بیٹے کودہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی شہریوں اورامریکاکی قومی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے 2015 میں ایک آڈیو پیغام میں مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گردحملوں کی بات کی تھی۔