خبرنامہ انٹرنیشنل

استنبول؛ دھماکہ حراست میں لئے گئے افراد کی تعداد 568 ہو گئی

انقرہ۔:(ملت+اے پی پی) ترک شہر استنبول میں دھماکوں کے بعدِ حراست میں لئے گئے افراد کی تعداد 568 ہو گئی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے سے مبینہ روابط کے الزام میں 568 افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔یہ گرفتاریاں ہفتہ کو استنبول میں ہونے والے بم دھماکوں کے تناظر میں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ استنبول میں ایک فٹ بال سٹیڈیم کے باہر ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔